دارالعلوم سلمانیہ و مسلم یتیم خانہ

پٹھان ٹولی دامودر پور نزد چاندنی چوک مظفر پور بہار.

الحمد اللہ یہ ادارہ اپنی بہترین تعلیم و تربیت کی وجہ سے محتاج تعارف نہیں، مشرقی ہند کے سنگم پر واقع اہل سنت والجماعت کامذہبی.تعلیمی.تربیتی واخلاقی   ادارہ ہے،جو اتری بہار کے شہر مظفر پور میں ایک پسماندہ علاقہ جہاں دور دور تک جہالت کا دور دور تھا ایسے ماحول میں ضرورت تھی ایک رہبر کی ضرورت تھی ایک قائد کی ضرورت تھی ایک محسن کی ایسے تاریک گھڑی میں اس بات کی ضرورت تھی کہ یہاں ایک ایسا ادارہ قائم ہو جہاں سے علم کی شمع پھوٹے شمع توحید اور عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا چراغ روشن ہو، لہذا اس سحرا کو گلزار بنانے کے لیے یکم مئی 1991ء کو حضور حیدر ملت پیر طریقت رہبر راہ شریعت گل گلزار نقشبندیت پاسبان تیغیت مناظر اہل ناشر مسلک اعلیٰ حضرت بانی مدارس و مساجد خلیفۂ حضورتاج الشریعہ وعزیز ملت وغیاث ملت حضرت علامہ و مولانا الحاج الشاہ مفتی غلام حیدر قادری مصباحی نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ نے اس کی بنیاد رکھی، جو بظاہرچھونپڑی تھی لیکن اس کا رشتہ دارارقم،مسجدنبوی شریف اوراصحاب صفہ سے جڑگیا.دیکھتے ہی دیکھتے یہ چھوٹا سامکتب ایک مدرسہ اور عظیم تحریک و تنظیم میں تبدیل ہو گیا.یہاں سے علم کی ایسی شمع روشن ہوئی کہ نہ صرف اپنے علاقہ کو بلکہ ملک اور بیرون ملک کو منور کر دیا، یہ بے آب وگیاہ میدان علم و ادب کے زیور سے آراستہ ہو گیا.ہزاروں نونہالان امت اس ادارے سے علم حاصل کر کےملک کے ہرگوشےمیں تعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں، آج سے 33 سال قبل اس کی بنیاد پڑی.اس مدت میں ادارے نےجوترقی کی راہ اختیار کی ہے وہ تاریخ کا ایک حیرت انگیز باب ہے.اس طویل عرصے میں دارالعلوم سلمانیہ ومسلم یتیم خانہ نے جو خدمات انجام دیںے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں.اپنی تعلمی اور تعمیری اعتبار سے ایک انفرادی حیثیت کاحامل ہے. اتری بہار کے شہر مظفر پور میں یہ ادارہ اپنی نوعیت میں انوکھا ہے. جو۱۲مہینہ مسلسل یتیم و غریب.نادارطلبہ کی کفالت وپرورش کرتا ہے. تعلیم وتربیت میں مصروف رہتا ہے. ہر سال یکم نومبر کو جلسہ بنام شفیع محشر کانفرنس کی شکل میں سینکڑوں علماے اکرام کے مقدس ہاتھوں سےکم وبیش دو درجن سے زائد طلباء کے سروں پر حفظ و قرات کی مبارک دستار باندھی جاتی ہے.نہایت مخلص.ذی شعور.محنتی.باصلاحیت.صاحب نظر اساتذۂ کی پوری ٹیم نونہالان اسلام کی علمی.فکری.اخلاقی.ادبی.دینی.دنیوی.مزہبی.تعلیم وتربیت وپرورش میں مصروف ہیں. ٣٣سال کی اس مدت میں دارالعلوم سلمانیہ و مسلم یتیم خانہ نےقوم کو سینکڑوں حافظ. قاری.عالم.فاضل.شاعر.نقیب.خطیب.ادیب جیسے بیش بہا قیمتی لعل و گوہر دئے. مذہب وملت کے ایسے ایسے طلبہ اس ادارے سے فارغ ہو کر دین متین کی خدمت میں مصروف ہے کہ جس بچے کے سر سے ان کے والدین کا سایہ اٹھ گیا تھا.اس یتیم و نادار بچوں کو دارالعلوم سلمانیہ ومسلم یتیم خانہ نے اپنے آغوش میں لے کر تعلیم وتربیت کے زیور سے آراستہ کیا.اور آج انہیں بہتر زندگی نصیب ہے.خوشگوار ماحول میں اپنے شب و روز بسر کر رہے ہیں. یہ ادارہ تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے اور قوم کے غریب بچوں کو دینی اور دنیوی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے قائم ہوا ہے.اس ادارہ میں حفظ و قرآت.درجہ مولوی.درس نظامی.نظامی. انگلش.حساب.کمپیوٹر اور دیگر ہنرکی تعلیم دی جاتی ہے.سینکڑو طلبہ کے طعام و قیام علاج و معالجہ لباس وپوشاک اور دیگر ضروریات کی کفالت ادارہ کے ذمہ ہے.اس ادارے کو حکومت یاکسی ملک کاکوئی فنڈ ادارہ کو نہیں ملتا بلکہ عام مسلمانوں کے تعاون سےجلتاہے. برادران ملت اسلامیہ کل کا یہ ننھا سا پودا آج ایک تناوردرخت بن چکا ہے. بلاشبہ یہ ملت اسلامیہ کی نیم شبی دعاؤں.شب و روز کی محنت و مشقت اور سرفروشانہ جد وجہد کا ثمرہ ہے. بزرگوں کی عنایت غوث و خواجہ اور مخدوم و رضا کی فیضان باطنی حضور حافظ ملت.حضور تاج الشریعہ.سرکار سرا حوضی.سرکار سرکانہی. اور خاکی بابا کی نوازشات ہے.جسے آج ہم اپنے ماتھے کی نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں. بس یہ کیا ہے.یہ سب ہمارےمعاونین.مخلصین.معتقدین.محبین.کی خاص تعاون کا نتیجہ ہے. لہذا اس ادارہ کو اور بام عروج تک پہنچانے کے لئے تمام اہل خیر حضرات سے میری پر خلوص گزارش ہے کہ زکواۃوصدقات.خیرات و عطیات.فصل ربیع. فصل اگنی.چرم قربانی.اور رمضان المبارک کے علاوہ دیگر مواقع خیر پر ادارہ تعاون فرما کر ثواب دارین حاصل کریں. رب قدیر سب لوگوں کو دین و دنیا کی بھلائی نصیب فرمائے.اور تمام امت مسلمہ کےمرحومین کی بخشش ومغفرت فرمائے آمین ثم آمین بجاہ سید المرسلین فقط والسلام

DARUL ULOOM SALMANIYA WA MUSLIM YATEEM KHANA

Is a central and important institute of Muzaffarpur town for Muslims”
“Darul Uloom Salmaniya Wa Muslim Yateem Khana” is a central and important institute of Muzaffarpur town for Muslims. Where Hifz and Qirat are taught besides Maulvi course. Approximate two hundred outdoor students are being taught with fooding, lodging, clothing, and medical treatment etcetera, under the sincere, intelligent, and talented Islamic faculties.

“Darul Uloom Salmaniya Wa Muslim Yateem Khana” not only,provides academic and moral training but also bestows good behavior, religious thinking, and skill of addressing for Islam spreading.

“Darul Uloom Salmaniya Wa Muslim Yateem Khana” was founded here 33 years ago by graces of Sarkaar-e-Aala Hazrat, Mujaddid-e-Deeno Millat, Imam Ahmad Raza Quadri, Makhdoomul Aulia, Majzoob-e-Kamil, Hazrat Sarkaar, Nemat Ali Shaah, Khaaki Baba/and Sarkar-e-surkahi qutbul Irshad Hazrat ash shaah Tegh Ali rahmatullahi alaihim. The Darul uloom has been moving forwards getting growth, and advancement continuously by means of  Janab
Mufti Gulaam Haidar Sahib Misbahi
and financial cooperation of pious donators.At last, I beseech and appeal to all of you, please keep on cooperating and subscribing this Islamic institution…so that The Darul Uloom can spread the Islam and Sunniyat not only in all Bihar state but also in all over India.

Scroll to Top